Surprise Me!

جموں کشمیر میں ڈاکٹروں کی کمی، وزیر صحت سکینہ ایتو نے کیا اعتراف

2025-07-09 0 Dailymotion

<p>بارہمولہ (کوثر عرفات) : جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو تسلیم کرتے ہوئے اور اسے دیرینہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے یونین ٹیریٹری کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے کہا کہ ’’طبی مراکز میں طبی عملہ کی کمی کو راتوں رات حل کرنا ممکن نہیں۔</p><p>شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ گزشتہ چھ برسوں کے دوران جموں کشمیر میں صرف طبی ڈھانچے تعمیر کیے گئے۔ نہ بنیادی سہولیات میسر رکھی گئیں اور نہ ہی طبی عملہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔  انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے، جس کے لیے انہوں نے عوام کے ساتھ ساتھ سبھی اسٹیک ہولڈرز سے تعاون طلب کیا۔</p>

Buy Now on CodeCanyon